وزیر اعظم نریندر مودی نے روشنی کے تہوار دیوالی کے عالمی پیمانے پر منائے
جانے کا ذکر کرتے ہوئے آج کہا کہ یہ عالمی برادری کو اندھیرے سے روشنی کی
طرف لانے والاایک مثالی جشن ہے۔ مسٹر مودی نے آل انڈیا ریڈیو پر اپنے ماہانہ پروگرام 146146من کی
بات کے 25 ویں ایڈیشن میں ملک
کے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
دیوالی کا تہوار تمسو ما جيوترگمے- اندھیرے سے روشنی کی طرف
جانے کا ایک پیغام دیتا ہے۔ یہ صرف اندھیرے سے روشنی کی طرف جانے کا پیغام نہیں دیتا بلکہ یہ اندھی
عقیدت ، ناخواندگی، غریبی، سماجی برائیوں جیسی تاریکی کو بھی دور کرنے کا
پیغام دیتا ہے۔